شاداب خان کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

شاداب خان کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا تاہم شائقین کرکٹ کیلئے تشویناک خبر یہ ہے کہ قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کی آج کے میچ کیلئے ٹیم میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان انجری کے باعث آج آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم دیگر میچز میں شمولیت کا فیصلہ ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ 
دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اہم آل راﺅنڈر مچل مارش بھی ہپ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور کینگروز کپتان ایرون فنچ نے ان کی انجری کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں