وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کے بعد عثمان بزدار کا اہم بیان آگیا

وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کے بعد عثمان بزدار کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد:  وزیر اعلی پنجاب  سردار عثمان  بزادار کا کہنا ہے کہ  وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں وزیراعظم عمران خان کو  اپنا استعفیٰ پیش کر دیاہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔

 وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور سپاہی رہوں گا۔پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی۔وزیراعظم عمران خان میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا۔وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ذات سے بڑھ کر ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے۔محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے۔عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔

مصنف کے بارے میں