پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے سندھ ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی

پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے سندھ ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے سندھ ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جام عبدالکریم کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں حفاظتی ضمانت میں 20 روز کی توسیع کی استدعا کی ہے اور ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو جام عبدالکریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کاحق نہیں ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے اور ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ 
قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے جام عبدالکریم کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اعلیٰ سندھ عمران اسماعیل کیخلاف توہین عدالت کی آج دائر متفرق درخواست واپس لینے پر خارج کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جام عبدالکریم نے پاکستان واپسی کی ٹکٹ بک کروالی ہے اور وہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے سے قبل 29 مارچ کی صبح غیر ملکی ایئر لائن ای کے612 سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں