تحریک عدم اعتماد،  چودھری وجاہت کی خالد مقبول صدیقی سے  ملاقات ،چودھری شجاعت کا پیغام پہنچایا

تحریک عدم اعتماد،  چودھری وجاہت کی خالد مقبول صدیقی سے  ملاقات ،چودھری شجاعت کا پیغام پہنچایا
سورس: File

اسلام آباد: حکومتی اتحادیوں مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کے درمیان مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے پس پردہ رابطے  جاری ہیں۔ اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں چوہدری وجاہت اور ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں مستقبل کے سیاسی ماحول پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع  کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے  ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے اہم ملاقات   کی  ہے ۔چوہدری وجاہت حسین نے ایم کیو ایم قیادت کو چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا ۔

چوہدری وجاہت حسین اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ملاقات میں ایم کیو ایم کے  وسیم اختر  بھی موجو د تھے ۔

مصنف کے بارے میں