پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 افسرو جوان شہید 

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 افسرو جوان شہید 
سورس: File

کانگو: اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔حادثے میں پاک فوج کے 6 افسر و جوان  شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن پر تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہی ۔ں حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان ،ہیلی کاپٹر پائلٹ میجر سعد نعمانی، شریک پائلٹ میجر فیضان علی ،فلائٹ انجنئیر نائب صوبیدار سمیع اللہ خان ،کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل،گنر لانس حوالدار محمد جمیل  نے شہادت نوش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان نےہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کرداراداکیاہے۔پاکستان یواین امن مشنزمیں فروغ امن میں بڑھ چڑھ کرکرداراداکررہاہے۔ہمارےامن دستوں نےہمیشہ چیلنجنگ کاٹاسک انجام دیئے۔پاکستانی اہلکاروں نےلگن کیساتھ کام کرتےہوئےجانوں کےنذرانےبھی پیش کیے۔

مصنف کے بارے میں