تحریک عدم اعتما دکیسے کامیاب ہو گی؟وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

تحریک عدم اعتما دکیسے کامیاب ہو گی؟وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا ،وزیر اعظم نے حکومتی ترجمانوں کو دھمکی آمیز خط پر بھی بریفنگ دی ۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانو ں کے سامنے اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی ،وزیر اعظم نے شرکا کو یہ بھی بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے اراکین نے رابطے شروع کردئیے ہیں ۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کر دی ہے، خط پاکستان کے خلاف سازش ہے، اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دھمکی آمیز خط وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد جمع ہونے سے ایک دن پہلے ملا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے جو اس بات کا ثبوت ہے؟وزیراعظم نے اس موقع پر خط نکالا، عوام کے سامنے لہرایا اور پڑھے بغیر رکھ لیا۔