وزیر اعظم عمران خان اور یوکرینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 

وزیر اعظم عمران خان اور یوکرینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان  اور یوکرینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،رابطے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے  تنازعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو سفارتکاری ا ور مذاکرات سے حل کرنے کی حمایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان  کو یوکرینی صدر   ولادیے میر زیلینسکی نے کال کی،ٹیلی فونک رابطے کے دوران  یوکرین اور روس کے درمیان تنازعے   اور  یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے فوجی تنازعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان  تنازعے کےفوری خاتمے کےلیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر تنازعات کے منفی معاشی اثرات کو مسلسل اجاگر کرتے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کے لیے انسانی امداد کی اہمیت پر زور  دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یوکرینی عوام کی امداد کے لیے انسانی بنیادوں پر  دو C-130 طیارے روانہ کیے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی اجلاس  نے یوکرین کے تنازعے سے پیدا صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اجلاس میں وزرائے خارجہ نے فوری طورپر جنگ بندی کے خاتمے پر زور دیا۔

وزیراعظم  نے یوکرائنی حکام کی جانب سے پاکستانی طلباء اور شہریوں کو نکالنے پر شکریہ ادا کیااور  دیگر ممالک کی جانب سے یوکرین تنازعے کے حل کے لیے سفارتی  کوششوں کو بھی سراہا۔