اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے اختیارات سے متعلق قانون سازی پر غور ہوگا کیلئے حکومتی قانونی ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطا بق وزیراعظم سے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات جار ی ہے جس میں اہم قانونی اور آئینی امور پر مشاورت کی جاری ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف نے آج حکومت کی قانونی ٹیم کا اجلاس طلب کیا ہے ،اجلاس کچھ دیر بعد پی ایم ہاوس میں ہوگا۔
اجلاس میں وزیر قانون، اٹارنی جنرل سمیت دیگر شریک ہونگے، وزیر اعظم کو سپریم کورٹ میں جاری انتخابات پر کیس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،حکومتی قانونی ٹیم وزیر اعظم کو سپریم کورٹ میں سماعت سے متعلق آگاہ کرے گی،وزیر اعظم قانونی ٹیم کو اہم بھی ہدایات دینگے۔