چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور 

چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور 
سورس: File

اسلام آباد : چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کا بل   قائمہ کمیٹی  سے منظور  کرلیا گیا ۔قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نےپہلے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 اور وکلا بہبود و تحفظ بل منظور کیا پھر حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں بھیج دیا۔

نیو نیوز کے مطابق بل میں عدلیہ اور چیف جسٹس کے ازخود نوٹس اختیار سے متعلق اصلاحات شامل ہیں۔نئی قانون سازی سے از خود نوٹس چیف جسٹس کے صوابدیدی اختیار میں نہیں رہے گا۔  ازخود نوٹس کا اختیار فل کورٹ  کو دیا جا سکےگا۔

چیئرمین  قائمہ کمیٹی قانون و انصاف چودھری بشیر محمود ورک کہتے ہیں آج کمیٹی نے متفقہ طور پر بل منظور کیا ہے۔از خود نوٹس پر نظرِ ثانی وکلا کا بھی مطالبہ تھا ۔ یہ بل کسی طور آئین سے ماورا نہیں ہے ۔لطیف کھوسہ نے صرف ٹائمنگ پر اعتراض اٹھایا ہے۔اپیل کےلیے پانچ اراکین کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں