دل کے مرض سے بچاؤ میں مددگار غذائیں

دل کے مرض سے بچاؤ میں مددگار غذائیں

پچھلی ایک دہائی سے دل کے امراض میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،  تشویشناک بات یہ ہے کہ بزر گ افراد کی نسبت نوجوانوں میں اس  کی شرح زیادہ ہوتی جاری ہے ۔  

دل کے امراض میں اضافے پر ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں محققین نے مشورہ دیا ہے کہ  تازہ پھل  سبزیاں، پھلیاں، گری دار میوے،   اناج اور مچھلی  دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے اور متوقع عمر بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔

سائنسی شواہد کی بڑھتی ہوئی مقدار  اس تصور کی حمایت کرتی ہے۔  میڈیکل نیوز ٹوڈے نے شواہد کو دیکھا اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں  کہ یہ  غذا ئیں واقعی دل کے امراض کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔ 

جیسے کہ یہ غذائیں  جسم سے لپڈ کو کم کر تی ہیں ،آکسیڈیٹیو تناؤ، سوزش، اور پلیٹلیٹ   کو جمنے سے روکتی ہیں ،کینسر   سے بچاؤ کرنے والے ہارمونز اور نشوونما کے عوامل  بڑھا نا، مخصوص امینو ایسڈ کو محدود کر نا اور میٹابولائٹس تیار کرتی ہیں  جو میٹابولک صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

اس کے علاوہ کھانے  کے طرز میں چھوٹی تبدیلیوں سے بھی  فائدہ حاصل کیا جا سکتا ۔جسے کہ برگر ، پیزا اور تلی ہوئی  سے پرہیز  کرنا ،  رات  کا  کھا نا سونے سے کم از کم دوگھنٹے پہلے کھائیں ،  صبح  کے وقت ورزش کریں اور رات کے کھانے  کے بعد  چالیس منٹ  واک کو معمول بنالیں۔ 

ماہرین صحت کا  کہنا ہے کہ ان   تجاویز  پر عمل کرکے دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں