قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات کا بل منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات کا بل منظور کر لیا
سورس: File

اسلام آباد : پاکستان کی قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات کا بل منظور کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر نامی اس بل کے مسودے میں موجود ترامیم کے مطابق بینچوں کی تشکیل، از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینیئر ترین ججز ہوں گے۔

 یہی کمیٹی بنیادی انسانی حقوق کے معاملات کم از کم تین ججوں پر مشتمل بینچ کو بھجوائے گی۔ انٹرا کورٹ اپیل پر 14 روز میں سماعت ہوگی۔ ارجنٹ معاملات کے کیسز 14 روز کے اندر اندر سماعت کے لیے مقرر ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں منظور سے قبل یہ بل آج قائمہ کمیٹی برائے قانون سے منظور ہوا تھا۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد یہ بل ایوانِ بالا یعنی سینٹ سے منظور کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرے جائے گا۔

مصنف کے بارے میں