یہ پاکستان کی عدلیہ ہے جوائے لینڈ نہیں کہ آپ کی بیگمات اور بچوں کی انٹرٹینمنٹ کیلئے فیصلے کیے جائیں : مریم نواز

یہ پاکستان کی عدلیہ ہے جوائے لینڈ نہیں کہ آپ کی بیگمات اور بچوں کی انٹرٹینمنٹ کیلئے فیصلے کیے جائیں : مریم نواز
سورس: File

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پیچھے نہ لگیں۔  عمران خان نے اپنے ہر سہولت کار کو استعمال کیا اور بعد میں اس کی مٹی پلید کی۔ یہ وہ ہے جس نے اپنے آپ کو بھی ڈبویا اپنے سہولت کار کو بھی ڈبویا۔

قصور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ ’الیکشن ہوگا اور ضرور ہوگا لیکن الیکشن سے پہلے سلیکشن کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے سوال کیا کہ پنجاب اسمبلی توڑی کیوں گئی۔

مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ کچھ ججوں کی جانب سے عمران خان کی سہولت کاری ہو رہی ہے۔ فیصلہ آئین دیکھ کر نہیں کیے جاتے۔ فیصلہ ٹرک دیکھ کر کیے جاتے ہیں۔ یہ پاکستان کی عدلیہ ہے جوائے لینڈ نہیں جہاں پر آپ کی بیگمات اور بچوں کی انٹرٹینمنٹ کیلیے فیصلے کیے جائیں

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے پوچھا کے حکومت کے پاس الیکشن کے لیے 20 ارب نہیں؟ تو الیکشن کرانے کے لیے 20 ارب ہیں لیکن ایک الیکشن کو تین بار کروانے کے لیے 60 ارب نہیں کہ پہلے پنجاب کے الیکشن ہوں، پھر خیبر پختونخوا کے اور پھر باقی ملک میں ہوں۔

مصنف کے بارے میں