فرانسیسی کھلاڑی کھلاڑی نے عمرہ کرکے اپنے رمضان المبارک کا آغاز کر دیا

فرانسیسی کھلاڑی کھلاڑی نے عمرہ کرکے اپنے رمضان المبارک کا آغاز کر دیا

مکہ مکرمہ: فرانسیسی کھلاڑی  اور مانچسٹر یونیائیڈڈ کے نمایاں کھلاڑی پاﺅل پوگبا رمضان المبارک میں میں عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ مانچسٹر یونیائیڈڈ کی جیت سے محض تین دن بعد سعودی عرب پہنچے ہیں۔

فرانسیسی کھلاڑی نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنا سامان اٹھائے ہوئے ہیں اور اپنے پرستاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس سیشن کے لئے آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ ، مانچسٹر بہت جلد تم سے ملاقات ہوگی، میری دعاﺅں میں تم رہو گے۔

24سال مسلم کھلاڑی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں مسجد حرام کے سامنے احرام پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ اس سے قبل حج بھی کرچکے ہیں۔ عمرہ کرنے والے کئی زائرین نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ کئی لوگوں نے پاﺅل پوگبا ر کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں بلکہ بحیثیت مسلمان اپنے فرائض سے آگاہ بھی ہیں