سری لنکا میں آنے والے طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 146ہو گئی

سری لنکا میں آنے والے طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 146ہو گئی

کولمبو: سری لنکا میں آنے والے طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 146ہو گئی جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ سیلابی ریلوں کے باعث 50 ہزار سے زائد افراد نکل مکانی پر بھی مجبور ہوئے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں جمعہ کے روز آنے والے طوفان کے بعد مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو سیلابی پانی میں کمی دیکھی گئی تاہم بہت سے دیہات میں اب بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 112 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں اور مدد کے لیے فوجی کشتیاں اور ہیلی کاپٹر بھیجے جا چکے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ یہ گذشتہ 14 برسوں کے بعد سب سے بڑا سیلاب ہے۔

اس سے پہلے مئی 2003 میں شدید بارشوں کی وجہ سے 250 لوگ ہلاک اور 10 ہزار گھر تباہ ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق سیلابی پانی کی سطع میں آہستہ آہستہ کمی دیکھنے کو تو آرہی ہے تاہم آج پیر کو مزید بارش کی پیشگوئی کے بعد لوگوں میں خوف پایا جا رہا ہے۔