چانڈکا میڈیکل ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال ، متعدد مریض جان کی بازی ہار گئے

چانڈکا میڈیکل ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال ، متعدد مریض جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال کے دوران متعدد مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے جاری چار روزہ ہڑتال کے دوران 30 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔سیشن جج لاڑکانہ کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال ایم ایس عنایت اللہ نے مریضوں کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہڑتال کر رکھی تھی۔