عمانی گاﺅں میں روزہ صرف ساڑھے تین گھنٹے کا مگر وزارتِ سیاحت کے حکام نے تردید کر دی

عمانی گاﺅں میں روزہ صرف ساڑھے تین گھنٹے کا مگر وزارتِ سیاحت کے حکام نے تردید کر دی

عمان:عمان کے جنوبی علاقے الباطینہ میں سطح سمندر سے 2000فٹ اوپر اونچے پہاڑوں میں ایک گاﺅں  "وکان" واقع ہے ۔ جس کی خصو صیت یہ ہے کہ اس گاﺅں میں سورج تقریباََ11AMپر طلوع ہو تا ہے ۔ اور2.30PMپر غروب بھی ہو جاتا ہے ۔ یعنی یہاں دن کی روشنی صرف ساڑھے تین گھنٹے کے لیئے ہی موجود رہتی ہے۔ اس گاﺅں تک پہنچنے کے لیئے پیدل یاخچروں کا سہارا لیا جاتاہے۔سعودی صحافی نے کہا کہ یہاں دنیا میں سب سے کم وقت کا دن ہو تا ہے ۔

تاہم وزارتِ سیاحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ”وکان “ گاﺅں میں روزہ ساڑہے تین گھنٹے کا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکان گاﺅں کے رہائشی دوسرے علاقوں کی طرح صوبے میں جاری کردہ اوقات کے مطابق ہی روزہ افطار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورج کے غروب ہونے کا وہ وقت نہیں ہے البتہ سورج پہاڑوں اور بادلوں کی وجہ سے چھپ جانے کے باعث اندھیرا چھا جا تا ہے ۔مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ سورج غروب ہو گیاہے۔