امتحانات کی وجہ سے روزہ چھوڑنا جائز نہیں، ڈاکٹر احمد الحادی

 امتحانات کی وجہ سے روزہ چھوڑنا جائز نہیں، ڈاکٹر احمد الحادی

 دبئی کے مفتیءعالم ڈاکٹر احمد الحادی نے کہا ہے کہ ہائی سکول کے طالب علم بڑے ہو چکے ہیں ۔اور ان کو روزہ رکھ کر پڑھائی کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیئے۔

اسلیئے اگر کوئی طالب علم پڑھائی اور امتحان کا بہانہ لگا کر روزہ نہیں رکھتا اس کو چاہیئے کہ وہ روزہ رکھے ۔ایک بارہ سالہ طلب علم عبداللہ نے کہا کہ اس کو امتحانا ت کے دوران روزہ رکھنے کی وجہ سے مشکل پیش آتی ہے۔ لیکن ایک دوسرے طالب علم محمد سلطان نے کہا کہ مشکل تو ہوتا ہے لیکن اتنا بھی نہیں۔

اس نے کہا کہ افطاری کے بعد آرام سے پڑھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر حداد نے کہا کہ وہ بچے جو ابھی سن بلوغت کو نہیں پہنچے ان پر روزے فرض نہیں۔صرف ان افراد کو روزے کی چھوٹ ہے جن کو روزے کی حالت میں کام کرنے میں انتہائی نویت کی مشکل پیش آ رہی ہو۔ وہ بعد میں روزہ رکھ سکتے ہیں۔

لیکن چونکہ امارات میں ہر گھر میںتقریباََ اے سی کا استعمال ہو تا ہے اسلیئے یہ کہنا کہ وہ ان کو روزہ رکھنے میں دشواری غلط ہو گا۔