وائٹ ہائوس سے متعلق لیک کی گئی بیشترخبریں جعلی نیوز میڈیا کی کارستانی ہیں , جیرڈ کشنر

وائٹ ہائوس سے متعلق لیک کی گئی بیشترخبریں جعلی نیوز میڈیا کی کارستانی ہیں , جیرڈ کشنر

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد اوروائٹ ہاوس کے مشیرجیرڈ کشنرکے روس سے خفیہ رابطوں کی میڈیا رپورٹس کوجعلی قراردے کر مستردکردیااور کہا ہے کہ متنازع خبروں پرفوری ردعمل دینے کے لیے رابطہ یونٹ بنایا جائے گا ۔

نوروزہ غیرملکی دورے سے واپس واشنگٹن پہنچنے پرامریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پھرمیڈیا پرچڑھائی کردی۔انہوں نے اپنے داماد جیرڈ کشنرپرروس سے خفیہ رابطوں کے الزامات پر مبنی میڈیا رپورٹ کومن گھڑت قراردے دیا ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہائوس سے متعلق لیک کی گئی بیشترخبریں جعلی نیوز میڈیا کی کارستانی ہیں ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی خبرکے ساتھ ذرائع کی پخ لگی ہو اور کوئی نام نہیں بتایا گیا ہو تو بہت ممکن ہے کہ وہ ذریعہ وجود ہی نہ رکھتا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی خبریں جعلی نیوزرائٹر بناتے ہیں اور یہ جعلی خبریں ملک کی دشمن ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس نیا تیزرفتاررابطے کا یونٹ بنارہا ہے جومتنازع خبروں پرفوری ردعمل دے گا۔جیرڈ کشنرکی سربراہی میں اس یونٹ میں سینئرصدارتی مشیراسٹیوبینن اوروائٹ ہائوس کے چیف آف اسٹاف رینس پری بس شامل ہوں گے