امریکی حکومت کا تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ پر پابندی عائد کرنے کا امکان

امریکی حکومت کا تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ پر پابندی عائد کرنے کا امکان

واشنگٹن:امریکا میں دہشت گردوں کی جانب سے ممکمنہ طور پر جہاز گرائے جانے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات کے بعد ہوم لینڈ سیکورٹی نے تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے کی پابندی پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ جان کیلی نے مقامی ٹی وی کوانٹرویو میں بتایا کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد امریکی جہاز گرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ 

تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ پرپابندی کے بارے میں سوال پران کا کہنا تھا کہ شاید وہ پابندی لگادیں، انٹیلی جنس رپورٹس حاصل کی جارہی ہیں، یہ ایک جدید ترین خطرہ ہے تاہم س بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔ امریکی حکومت نے8مسلمان مسلم ممالک کی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے