برطانوی خفیہ ایجنسی کو سلمان عبیدی کے بارے میں تین بار مطلع کیا گیا تھا

برطانوی خفیہ ایجنسی کو سلمان عبیدی کے بارے میں تین بار مطلع کیا گیا تھا

لندن :برطانوی حکومت کا خفیہ ادارہ ایم آئی فائیو مانچسٹر میوزک کنسرٹ میں خودکش حملہ کرنے والے سلمان عبیدی کے بارے میں عوام کے دی جائے والی وارننگ پر خود اپنے رد عمل کی تحقیقات کرے گا۔
برطانوی خفیہ ادارہ اس بات کی بھی تحقیقات کرے گا یہ 22سالہ حملہ آور کے بارے میں اندازہ لاگائے جائے گا کہ سلمان عبیدی کو کیوں نظر اندازہ کیا گیا۔خودکش حملے کے اس خطرے کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔
ان تحقیقات کا فیصلہ یہ بات سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے کہ ایم آئی فائیو کو سلمان عبیدی کے انتہاپسند خیالات کے بارے میں کم از کم تین بار مطلع کیا گیا تھا۔مذکورہ حملہ آور نے گذشتہ پیر کو مانچیسٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے ایک کنسرٹ کے اختتام پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا اور اس حملے میں سات بچوں سمیت 22 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے 2005 میں لندن میں زیرِ زمین ٹرینوں کے نظام پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد یہ اب تک کی سب سے بڑی کاروائی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں