غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے ، پشاور کے شہر ی بپھر گئے

 غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے ، پشاور کے شہر ی بپھر گئے

پشاور:  بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخلاف شہری ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ایم پی اے فضل الٰہی کی قیادت میں اچینی بالا اور سفید ڈھیری کے مشتعل مکینوں نے رنگ روڈ بند کردیا،احتجاج کے بعد پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی، مظاہرین نے وفاقی حکومت اور پیسکو حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ، پیسکو حکام اورمظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا۔

ایم پی اے فضل الٰہی  کا ہنا ہے کہ پیسکوحکام نے معاہدوں عمل نہ کیا تو اس مرتبہ صوبہ بھر کے گرڈسٹیشن بند کردینگے۔

بریں ازاں پشاور میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے شہروں نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد رنگ روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہیٰ کا کہنا ہے کہ پیسکو حکام نے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کراوئی ہے جس پر احتجاج ختم کیا ہے اور اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کئی گئی تو صوبے بھر میں کمیٹیاں بناکر صوبے کو بلاک کرینگے۔

مصنف کے بارے میں