فلپائن: پرتشدد واقعات میں 100 افراد ہلاک

فلپائن: پرتشدد واقعات میں 100 افراد ہلاک

منیلا :ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں فلپائن کے مسلم اکثریتی علاقے میں حکومتی افواج اور داعش کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے
داعش اور فلپائن کی سیکیورٹی فورسز کے درمیام جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں ۔فلپائن کی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوبی علاقے میں داعش کے خلاف نئی فضائی کارروائی کا آغاز کردیا۔جھڑپوں میں ہلاک ہونےوا لوں میں دہشت گرد، عام شہری اور حکومتی افواج کے اہلکار شامل ہیں۔
فلپائن کے علاقے مراوی کی صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب ایک چھوٹے عسکریت پسند گروہ نے داعش سے الحاق کیا ۔اس صورتحال کے پیش نظر فلپائن کے صدر نے ملک کے جنوبی علاقے میں 60 دن کے لیے مارشل لاء نافذ کردیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں