یورپ اب امریکا اور برطانیہ پر مزید انحصار نہیں کر سکتا ،جرمن چانسلر

یورپ اب امریکا اور برطانیہ پر مزید انحصار نہیں کر سکتا ،جرمن چانسلر

میونخ :یورپ کو اب اپنی منزل کے لیے خود لڑنا ہو گا جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے اور بریگزٹ کے بعد یورپ مکمل طور پر امریکہ اور برطانیہ پر انحصار نہیں کر سکتا۔ جبکہ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نیٹو میں شامل اتحادی ممالک سے کہا تھا کہ وہ لازمی طور پر دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے مناسب اخراجات ادا کریں۔
نیٹو اجلاس میں امریکی صدر کی اتحادی ممالک پر نکتہ چینی جرمن چانسلر انجیلا میر کل کو اچھی نہ لگیں ۔جرمنی کے شہر میونخ میںالیکشن ریلی سے خطاب کے دوران انجیلا میرکل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے اور بریگزٹ کے بعد اب یورپ مکمل طور پر امریکا اور برطانیہ پر انحصار نہیں کر سکتاجرمن چانسلر نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتی ہیں ۔
ٹرمپ نے برسلز میں نیٹو ممالک کے رہنماو¿ں سے کہا تھا کہ نیٹو کے 28 رکن ممالک میں سے صرف پانچ اپنی مالی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں جبکہ باقی ممالک قرض دار ہیں ۔
یاد رہے یورپی اتحاد اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور دوسری طرف نیٹو کو اتحاد کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں