جان ٹراولٹا کا آسٹریلوی ہوا باز میوزیم کو اپنے پسندیدہ بوئنگ 707طیارے کا عطیہ

جان ٹراولٹا کا آسٹریلوی ہوا باز میوزیم کو اپنے پسندیدہ بوئنگ 707طیارے کا عطیہ

سڈنی: ہالی وڈ اداکار جان ٹراولٹا نے آسٹریلوی ہوا باز میوزیم کو اپنے پسندیدہ بوئنگ 707طیارے کا عطیہ دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ٹراولٹا انے اپنے ذاتی استعمال کے لئے رکھا ہوا قنٹاس ائیر لائینز کا بوئنگ707طیارہ ایویشن میوزیم کو عطیے کے طور پر پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرے استعمال میں رہنے والا طیارہ ایک تایخی میوزم میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ جون ٹراولٹا قنٹاس ائیر لائن کمپنی کے 2002میں سفیر رہ چکے ہیں۔