پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے کےفوری بعد پائلٹ کے الفاظ سن کر آپ کا ایمان تازہ ہوجائیگا

 پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے کےفوری بعد پائلٹ کے الفاظ سن کر آپ کا ایمان تازہ ہوجائیگا

میانوالی : چند روز قبل میانوالی کے نواح  میں پاک فضائیہ کا طیارہ گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ محفوظ رہا۔ لیکن اصل  واقعہ یہ ہے کہ  اس میں تباہ ہونیوالے طیارے کے پائلٹ سعد نے  بہادری اور شجاعت کی  ایک  عملی مثال پیش کی ہے ۔

 پاک فضائیہ کے پائلٹ سعد کو جونہی  احساس ہوا کہ اسکا طیارہ تباہ ہونیوالا ہے اس کے پاس موقع تھا کہ وہ فوری طور پر پیرا شوٹ  کے ذریعے طیارے سے کود جاتا مگر  نیچے موجود کئی گاؤں  دیہات  کو تباہی  سے بچانے اور جانی نقصان کے  خوف سے  وہ طیارے میں آگ لگ جانے کے باوجود  اسے پائلٹ کرتا رہا  ۔ ان  چند سیکنڈو ں میں اس کا  طیارہ دیہات کے اوپر سے گزر گیا اور  کھلے کھیتوں کے اوپر پہنچ کر پاک  فضائیہ کے بہادر پائلٹ سعد نے طیارے سے چھلانگ لگائی  اس وقت طیارہ زمین سے  80 فٹ کی بلندی پر تھا ۔

ایک اور خاص بات کہ طیارے سے چھلانگ لگانے کے بعد سعد کا پیرا شوٹ  بھی نہ کھل سکا اور وہ دھڑام سے زمین پر آگرا جسکے بعد قریبی دیہات کے لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ انکے پہنچتے ہی سعد نے ان سے سب سے پہلا سوال یہ کہا ۔۔۔۔ "کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا" اس موقع پر وہاں موجود  متعدد افراد کی آنکھوں میں آنسو آگئے کہ وہ لوگ یونہی افواج پاکستان پر فخر نہیں کرتے کہ  سعد جیسے  بہادر فرض شناس اور    دوسرے لوگوں کا خیال رکھنے والے  افسر و اہلکار  ہی  ان افواج کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں ۔

یاد رہے 25مئی کو میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جب کہ حادثے کے دوران پائلٹ محفوظ رہا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقےخیلانوالہ میں پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔ جبکہ حادثے میں پائلٹ سعد محفوظ رہا ۔ طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ فنی خرابی کی وجہ طیارہ کریش ہوگیا ۔ ایئرہیڈکوارٹرز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔

مصنف کے بارے میں