جرمنی ترکی میں تعینات اپنے فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ جلد کر لے گا

جرمنی ترکی میں تعینات اپنے فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ جلد کر لے گا

برلن :جرمنی آئندہ دو ہفتوں کے دوران ترکی میں تعینات اپنے فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ کر لے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے بتایاکہ ترکی میں ملکی فضائیہ کے اِنچِرلِک اڈے پر ڈھائی سو جرمن فوجی تعینات ہیں۔

یہ فوجی داعش کے خلاف جنگ میں ترک افواج کی معاونت کر رہے ہیں۔ جرمن حکام نے گزشتہ ہفتے ہی ترکی میں تعینات ان فوجیوں کو اردن منتقل کر دینے کا عندیہ دیا تھا۔ حالیہ مہینوں کے دوران کئی مختلف وجوہات کی بنا ءپر ترکی اور جرمنی کے مابین تناومیں اضافہ ہوا ہے۔ اس تناو  کی بڑی وجہ ترکی کی یورپ میں انتخابی مہم کے دوران رکاوٹیں ڈالنا شامل ہے،جسکی وجہ سے ترکی کے متعدد یورپی ممالک سے تعلقات خراب ہوئے۔ ترکی نے یورپ کو نیٹو اتحاد چھوڑنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں