بھارت کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے ایک بار پھر انکار

بھارت کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے ایک بار پھر انکار

دبئی: بھارت نے پاکستان کے ساتھ  کرکٹ سیریز کھیلنے سے  ایک بار پھر انکار کردیا۔ بھارتی وزیر کھیل وِ جے گویل کہتے ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ کھیلنا ممکن نہیں، بھارتی وزیر نے  بی سی سی آئی  کو  بھی صاف سنا دیں۔پاک بھارت کرکٹ سیریز  دونوں حکام کے دبئی میں ہونیوالے مذاکرات سے پہلے ہی بھارتی وزیر کھیل نے انکار کی رٹ لگا دی۔
بھارتی وزیر کھیل وجے گویل کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کو سیریز کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے حکومت سے بات کرنی چاہیے ،ان حالات میں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنا ممکن نہیں۔اس سے قبل بھی بھارت حالات کی خرابی کا بہانہ بنا کر پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے پی سی بی حکام کی کاوشیں جاری ہیں اور آج کے مذاکرات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

مصنف کے بارے میں