طالبان کے حمایتی افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی پانچ ساتھی بھون ڈالے

طالبان کے حمایتی افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی پانچ ساتھی بھون ڈالے

کابل:افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر اپنے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حملہ آور اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اندازوں کے مطابق اب وہ ایسے علاقے میں پہنچ گیا ہے، جو طالبان کے کنٹرول میں ہے ،داھر طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زابل کی صوبائی کونسل کے رکن حاجی اسد اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ حملہ آور اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اندازوں کے مطابق اب وہ ایسے علاقے میں پہنچ گیا ہے۔
جو طالبان کے کنٹرول میں ہے۔ کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ زابل صوبے میں ’ان سائیڈر حملے‘ اب معمول بنتے جا رہے ہیں۔ادھر طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ طالبان کے ترجمان نے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد چھ بتائی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں