الیکٹرانک آلات کے ذریعے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا کتنا خطرناک ہے؟

الیکٹرانک آلات کے ذریعے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا کتنا خطرناک ہے؟

الیکٹرانک آلات کے ذریعے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا کتنا خطرناک ہے؟

لندن: صحت سے متعلق جہاں کئی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز آ چکی ہیں، وہاں  مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے بھی الیکٹرانک اور جدید آلات مارکیٹ میں آ چکے ہیں، جو قدرے بہتر  ہیں۔ایسے ہی جدید آلات میں الیکٹرانک فیشل کے آلات بھی ہیں، جسے اگر میک اپ سرجری کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔الیکٹرانک آلات کے ذریعے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرانے کے لیے کی جانے والی میک اپ سرجری کو دراصل ’مائکرو کرنٹ فیشل‘ کہا جاتا ہے، جو حالیہ سالوں میں دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔

مائکرو کرنٹ فیشل کے ذریعے چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ہلکی سی میک اپ سرجری کی جاتی ہے، اس سرجری کے ذریعے چہرے کے ان حصوں کو ہموار کیا جاتا ہے، جو کسی بیماری یا حادثے کی وجہ سے چہرے پررونما ہوجاتے ہیں۔گزشتہ تین سال میں مائکرو کرنٹ فیشل کا استعمال بڑھ چکا ہے، خصوصی طور پر خواتین اس میک اپ سے فائدہ حاصل کر رہی ہیں، ترقی پذیر ممالک کے بعد اب یہ سہولت ترقی یافتہ ممالک میں بھی دستیاب ہونے لگی ہے۔بےشک خواتین مائکرو کرنٹ فیشل اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ہی کرواتی ہیں، مگر دیکھا گیا ہے کہ الیکٹرانک میک اپ سرجری کے بعد کئی خواتین کے ساتھ مسائل شروع ہوجاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے پلاسٹک سرجری ماہرین کہتے ہیں کہ مائکرو کرنٹ فیشل اور پلاسٹک سرجری میں واضح فرق ہے، پلاسٹک سرجری تربیت یافتہ ماہرین کرتے ہیں، جب کہ مائکرو کرنٹ فیشل کی سہولت عام بیوٹی پارلرز بھی فراہم کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ابھی مائکرو کرنٹ فیشل کے نقصانات بڑی حد تک سامنے نہیں آئے، تاہم یہ کم عمر لڑکیوں اور درمیانی عمر کی خواتین سمیت اسی عمر کے مرد حضرات کے لیے مسئلہ بن سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مائکرو کرنٹ فیشل 70 سال کے افراد یا پھر چہرے کی ناہمواری کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے بہتر ہے۔

یعنی اگر کسی شخص کے چہرے پر حادثے یا بیماری کی وجہ سے کوئی نشان یا کوئی حصہ کٹ گیا ہے تو اسے ٹھیک کرنے کے لیے اس الیکٹرانک میک اپ کا استعمال بہتر ہے۔اس سے پہلے 2015 میں امریکی سائنس جرنل نوول فزیوتھراپسٹ میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ الیکٹرانک میک اپ یا مائکرو کرنٹ فیشل صرف ان افراد کے لیے ہی بہتر ہو جو 70 سال یا اس سے زائد عمر کے ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں