اوپی سی کی کوشش سے کینیڈا میں مقیم خاتون کو گھر کا قبضہ واپس مل گیا

اوپی سی کی کوشش سے کینیڈا میں مقیم خاتون کو گھر کا قبضہ واپس مل گیا

لاہور :اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کوشش سے کینیڈا میں مقیم اوورسیز پاکستانی خاتون کو گھر کا قبضہ واپس مل گیا ہے۔ کمشنر اوپی سی افضال بھٹی نے اس حوالے سے بتایا کہ اونٹاریو، کینیڈا میں رہائش پذیر رخسانہ اصغر نے کمیشن کو درخواست دی کہ کرایہ دارنے ان کے گوجرانوالہ میں واقع 4 مرلے کے مکان پرگزشتہ 3 سال سے ناجائز قبضہ کررکھاہے اور مکان کا کرایہ بھی ادا نہیں کررہا تھا۔

یہ شکایت ڈ سٹرکٹ اوورسیز پاکستانیزکمیٹی گوجرانوالہ کو ریفر کی گئی جس کے ارکان کی کوششوں سے مکان سے ناجائز قبضہ ختم کراکے اسے اصل مالک کے حوالے کردیاگیا۔ افضال بھٹی نے مزید کہا کہ اوپی سی سمندرپار مقیم افراد کی شکایات کے ازالے کیلئے سرگرم عمل ہے اور ابتک ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جاچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں