لاہور:سابق کرکٹرمحمد یوسف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2بالزپرنہیں لگتاکہ کوئی اسپاٹ فکسنگ ہوئی ہو. انہوں نے کہا کہ شرجیل خان نے دونوں بالز میرٹ پر کھیلے ہیں جن کو دیکھ کر یہ نہیں لگتا کہ فکسنگ ہوئی ہے ۔تمام الزامات کو میڈیا کے سامنے لایا جائے.اگرالزامات ثابت نہ ہوں توپی سی بی کومعاملہ چھوڑدینا چاہیئے.الزامات ثابت ہو جائیں تو کرکٹر کو سزا دی جائے.انہوں نے کہا کہ فضول میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے.
تفصیلات کے مطابق شرجیل خان کے وکیل نے کہا کہ محمد یوسف ہماری طرف سے پیش ہوئے اور گواہی پیش کی ۔ پی سی بی کوئی بھی چیز ثابت نہیں کر سکا، ہم نے پی سی بی ان کا کراس ایگزامن بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر کیچ نہیں دیتا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں