رمضان کی آمد ، برطانیہ میں مختلف اشیا کی قیمتیں 20سے 35 فیصد کم

رمضان کی آمد ، برطانیہ میں مختلف اشیا کی قیمتیں 20سے 35 فیصد کم

لندن: رمضان المبارک کی آمد پر جہاں پاکستان میں کھانے پینے کی چیزیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں وہاں برطانیہ میں غیر مسلم تاجروں نے مختلف اشیا کی قیمتیں 20 سے 35 فی صد تک کم کردیں۔  

رمضان کی آمدپر جہاں پاکستان میں اشیا ضروریہ کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگ گئے وہیں برطانیہ کے غیر مسلم تاجروں نے سبزیوں ، پھلوں اور دیگر اشیا کی قیمتیں بیس سے پینتیس فیصد تک کم کردی ہیں۔

غیر مسلم مالکان نے مسلمانوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھجوروں سے لے کر پھل اور آٹے سے لیکر گوشت تک ہر شے پر خصوصی رعایت کردی۔

رمضان المبارک کے پیش نظر مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے سحروافطار کیلئے اشیائے خوردونوش خریدنے کیلئے سپرسٹورز کا رخ کرلیا۔

برطانیہ میں اس مرتبہ مسلم کمیونٹی نے ایک ہی روز رمضان کا آغاز کیا ہے اور برطانوی مسلمان اٹھارہ گھنٹے طویل دورانیے کا روزہ رکھ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں