اداکارہ اُشنا شاہ نے رمضان المبارک مہینے کو اپنی ٹرانسمیشنز کے ذریعے کمائی کا ذریعہ بنانے پر اداکاروں کو کھری کھری سناڈالیں

اداکارہ اُشنا شاہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کو اپنی ٹرانسمیشنز کے ذریعے کمائی کا ذریعہ بنانے والے اداکاروں کو کھری کھری سناڈالیں

 اداکارہ اُشنا شاہ نے رمضان المبارک مہینے کو اپنی ٹرانسمیشنز کے ذریعے کمائی کا ذریعہ بنانے پر اداکاروں کو کھری کھری سناڈالیں

کراچی:اداکارہ  اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ  ’بہت سارے لوگ اس ماہ کے 30 دن وہ بننے کا دکھاوا کریں گے جو وہ نہیں ہیں تاکہ اس ماہ میں کمائی کرسکیں، میں شاید سارے روزے نہ رکھ سکوں یا عبادت نہ کرپاؤں لیکن میں اپنے مذہب کی بےحرمتی نہیں کرسکتی‘۔

اداکارہ کا  مزید کہنا تھا کہ ان کی پوسٹ پر تنقید کرنے سے پہلے سب یہ جان لیں کہ وہ کسی ایک شخص پر تنقید نہیں کررہیں یا ان کا مقصد کسی ایسے شخص کو غلط کہنا نہیں ہے بلکہ جو سچے دل سے اس ماہ کا احترام کررہا ہو، تاہم وہ ایسے لوگوں پر تنقید کر رہی ہیں، جو ہر سال پیسوں کے لیے اس ماہ میں خود میں بہت سی تبدیلیاں لاتا ہے ، جو کہ غلط ہیں۔

ایک طرف جہاں کئی لوگوں نے اشنا شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے ان کے اس کھلے خط کی تعریف بھی کی، جن میں عثمان خالد بٹ،فریال محمود، فوٹو گرافر زارا ترین، اداکار ایاز سموں اور ماڈل رابعہ بٹ شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں