سلمان خان نے کرن جوہر کی اگلی فلم’رات باقی‘ میں فواد خان کی جگہ لے لی

سلمان خان نے نامور ہدایت کار کرن جوہر کی اگلی فلم’رات باقی‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی جگہ لے لی

سلمان خان نے کرن جوہر کی اگلی فلم’رات باقی‘ میں فواد خان کی جگہ لے لی

ممبئی:فواد خاننے  کرن جوہر کی زیر ہدایت بننے والی فلم اے دل ہے مشکل میں اہم کردار نبھا کر سب کے دل جیت لیے تھے اسی کی وجہ سے  کرن جوہر نے فواد خان کو ان کی جاندار اداکاری کے باعث اپنی اگلی فلم ’رات باقی‘ میں کترینہ کیف کے مد مقابل مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا جب کہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس شروع ہونی تھی لیکن نومبر میں  پاک بھارت کشیدگی کے باعث شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب کرن جوہر کو انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بولنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی فلم میں کسی بھی پاکستانی فنکار کو لینے سے معذرت کرلی تھی تاہم کرن  جوہر نے بھارتی انتہا پسندوں کے خوف کے باعث اپنی نئی فلم میں فواد خان کی جگہ سلمان خان کو کاسٹ کرلیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں