وارم اپ میچ ، پاکستان کیخلاف آسٹڑیلیا کی بیٹنگ جاری

وارم اپ میچ ، پاکستان کیخلاف آسٹڑیلیا کی بیٹنگ جاری

برمنگھم : آئی سی سی چیمپینز ٹرافی  میں پاکستان آسٹریلیا کے خلاف اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیل رہا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ بارش کے باعث تاخیر سے میچ شروع ہونے کی وجہ سے میچ کو 34 اوورز تک محدود کر دیا گیا ۔پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں  فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ  کی بدولت بنگلہ دیش کو شکست دے دوچار کیا تھا ۔ آسٹریلیا نے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 4 اوورز میں 9 دیکر ایک وکٹ حاصل کر لی ہے ۔ 

پاکستان کی ٹیم میں سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی ، احمد شہزاد ،  بابر اعظم ، فہیم اشرف ،محمد حفیظ ،  فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر،  شاداب خان، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے قیادت کے فرائض سٹیو اسمتھ ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، ایڈم زامپا، کرس لین، گلین میکس ویل، جیمز پیٹنسن، جون ہیسٹنگز، جوش ہیزل ووڈ، مارکوس سٹوئنس، میتھیو ویڈ، مچل سٹارک، موئسس ہینرکس، پیٹ کومنز اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں