سرخ مرچوں سے امراض قلب اور شوگر سمیت کئی بیماریوں سے نجات

واشنگٹن: مصالحے دار اور چٹ پٹھے کھانے استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ، ماہرین نے سرخ مرچوں کا بڑا فائدہ بتا دیا ماہرین کے مطابق سرخ مرچ آپ کو کئی خطرناک بیماریوں سے دور رکھتی ہے۔

یونیورسٹی آف ورمونٹ کے ماہر مصطفیٰ شوپان کی تحقیق کے مطابق سرخ مرچ کا زیادہ استعمال انسانوں میں ناگہانی موت کی شرح کم کر دیتا ہے۔سرخ مرچ میں موجود ایک اہم عنصر کیپسی سیئن بدن کے اندر جلن اور سوزش کو کم کرتا ہے۔ اس سے قبل کئی اہم مشاہدات میں دیکھا گیا ہے کہ سرخ مرچ امراضِ قلب کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ذیابیطس کو قابو میں رکھنے اور وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
بعض تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کیپسی سیئن پروسٹیٹ کینسر کو پھیلنے سے روکتا ہے جو لال مرچ کا اہم جزو بھی ہے۔ ایک اور تحقیق سے انکشاف ہوا کہ سرخ مرچ عمر بڑھاتی ہے۔غذائی ماہرین پسی ہوئی سرخ مرچوں کو صحت کے لیے بہت ضروری قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان میں وٹامن ای، وٹامن اے، فائبر، پوٹاشیئم اور دیگر اہم اجزا پائے جاتےہیں۔ اس کے علاوہ کیپسی سیئن جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو بہتر بناتی ہے اور معدے کے زخم اور بدہضمی کو بھی دور کرتی ہے۔