بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: جنوبی بھارتی ریاست کیرالا کی حکومت گائے ذبح کرنے کے حوالے سے نئی دہلی حکام کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔

ریاستی وزیر زراعت وی ایس سنیل کمار کے مطابق اس حوالے سے تمام قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔ امید ہے کہ کیرالا حکومت کی جانب سے یہ درخواست رواں ہفتے کے دوران دائر کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے جمعہ چھبیس مئی سے گائے کو ملک گیر سطح پر ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں