چیمپیئنز ٹرافی : پاکستان اور آسٹریلیا کا وارم اپ میچ بے نتیجہ ختم

برمنگھم: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل اپنے آخری وارم اپ میچ میں آج پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے مدِمقابل تھی تاہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

میچ منسوخ ہونے سے قبل آسٹریلیا نے 10.2 اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنائے تھے۔ ائرن فنچ نے 36 جبکہ کپتان سٹیون سمتھ نے آٹھ رنز بنائے۔اس سے قبل آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نو گیندوں پر 11 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔برمنگھم میں بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔