رواں سال پورے چین میں کسٹم کلئیرنس کا نظام قائم کر دیا جائیگا

رواں سال پورے چین میں کسٹم کلئیرنس کا نظام قائم کر دیا جائیگا

بیجنگ:  رواں سال پورے چین میں کسٹم کلئیرنس کا نظام قائم کر دیا جائے گا ، تمام کسٹمز میں ون ونڈو کی سروس فراہم کی جائے گی،صنعتی کاروباری ادارے کسی بھی کسٹم میں اپنے سازوسامان کی کلئیرنس کرسکیں گے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں کسٹم کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ زو جی وو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کے اندر چین کے تمام کسٹمز میں ون ونڈو کی سروس فراہم کی جائے گی اور ملک بھر میں کسٹم کلئیرنس کا پھیلاو بھی مکمل کیا جائے گا۔ صنعتی اور کاروباری ادارے کسی بھی کسٹم میں اپنے سازوسامان کی کلیئرنس کرسکیں گے۔

سنگل ونڈو کی سروس کو فروغ دینا اور ملک بھر میں کسٹم کلیئرنس کا پھیلاؤرواں سال چینی ریاستی کونسل کی حکومتی ورکنگ رپورٹ کے کاموں میں سے ایک ہے۔ سنگل ونڈو کا مطلب ہے کہ صنعتی کاروباری ادارے ایک دفعہ مختلف سرکاری اداروں سے کلئیرنس کے لئے ساری دستاویزات پیش کرسکتے ہیں۔ سسٹم بیک گرونڈ میں متعلقہ اداروں کو متعلقہ دستاویز تقسیم کی جائے گی۔

مختلف ادارے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ملک بھر میں کسٹم کلئیرنس کے پھیلاو کا کا مطلب ہے کہ صنعتی کاروباری ادارے ملک کے کسی بھی کسٹم میں کلئیرنس سے متعلق کام کرسکیں گے۔