دنیا میں طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں

دنیا میں طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں
کیپشن: image by facebook

ریکی جیوک : دنیا میں طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں رکھا جا رہا ہے جہاں مسلمان  بیس گھنٹے تک کچھ کھاتے پیتے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے طویل روزہ آئس لینڈ میں رکھا جا رہا ہے جہاں مسلمان بیس گھنٹے تک کچھ کھاتے پیتے نہیں ہیں ۔

یہاں رہائش پذیر مسلمانوں کی اکثریت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اس سے ان کا عقیدہ مضبوط ہوتا ہے ، موسم گرما کے دوران آئس لینڈ میں دن سب سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آئس لینڈ میں موسم گرما کے دوران سورج رات کے گیارہ بجے غروب ہوتا ہے اور صبح چار بجے طلوع ہوتا ہے ۔

مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں سحری کے لیے صرف دو گھنٹے ہی مل پاتے ہیں لیکن اس سے ہمارا ایمان اور زیادہ مضبوط ہوتا ہے ۔