پنجاب میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا

پنجاب میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا
کیپشن: image by facebook

لاہور:پنجاب میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ,ناصر سعید کھوسہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ ہوں گے ،شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کردیا ۔

ادھر سندھ اور بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تاحال کسی بھی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ، نگراں وزرائے اعلیٰ کیلئے صوبائی حکومتوں کی کوششیں تیز  ، پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آگئی۔

 
ناصر سعید کھوسہ کو بطور نگران وزیراعلیٰ نامزد کردیا ، شہباز شریف کہتےہیں ناصر سعید کھوسہ اچھی ساکھ کی حامل شخصیت ہیں ، سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر مراد علی شاہ اور خواجہ اظہار کے درمیان ایک اور ملاقات بے نتیجہ رہی  ،  دونوں رہنما آج پھر سر جوڑیں گے۔

ادھر بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تین مشاورتی اجلاس   کے  بعد بھی نگران وزیراعلیٰ کیلئے کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جانے کا امکان ہے ۔