مجھے نظر نہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے، وزیراعظم

مجھے نظر نہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے، وزیراعظم
کیپشن: ن لیگ کے دور میں جو ترقی ہوئی وہ 65 سال میں نہیں ہوئی جو آپکے ووٹ کا نتیجہ ہے۔۔۔فائل فوٹو

ایبٹ آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا حویلیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نومبرتک موٹروے مکمل ہو جائے گا اور نوازشریف نے جووعدے کیے وہ پورے کر دیے  تاہم جولائی میں خیال رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں: جسٹس (ر) ناصر الملک کی نامزدگی قابل ستائش، ان پر کبھی کسی نے انگلی نہیں اٹھائی: نواز شریف

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دس سال آمریت رہی اس کے بعد جمہوری دور آیا اور ن لیگ کے دور میں جو ترقی ہوئی وہ 65 سال میں نہیں ہوئی یہ آپکے ووٹ کا نتیجہ ہے جبکہ مجھے نظر نہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب آپ خنجراب تک موٹروے کا سفر کریں گے اور یہ پہلی حکومت ہے جو منصوبہ شروع کرتی ہے اور اس کو وقت پر مکمل کرتی ہے کیونکہ عوام نے درست انتخاب کیا اس لیے ترقی ہو رہی ہے اور ہماری کوشش تھی کہ حکومت مدت پوری کرے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا 25 جولائی کو الیکشن ہو گا آپ سیاست کو دیکھ بھال کر بہتر فیصلہ کریں گے اور عوام جو فیصلہ کریں گے وہی قابل قبول ہوگا ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں