بابر اعظم کی جگہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کون ٹیم میں شرکت کرے گا ؟

بابر اعظم کی جگہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کون ٹیم میں شرکت کرے گا ؟
کیپشن: بابر اعظم انجری کے باعث تقریباٌٌ دو ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ، فوٹو فائل

ہیڈ نگلے:انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں بین اسٹوکس کی گیند سے انجرڈ ہونے والے بابر اعظم کل وطن واپس آ جائیں گے ان کی جگہ ٹیم میں فخر زمان کو شامل کرنے کا قومی امکان موجود ہے ۔

بابر اعظم کی انجری نے انہیں تقریبا دو ماہ تک کرکٹ کے میدانوں سے دور کر دیا ایسے حالات میں ان کی جگہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ریزروز  کھلاڑیوں فخر زمان،سعد علی اور عثمان صلاح الدین میں سے کسی کو منتخب کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے پاکستان سے کسی کھلاڑی کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلش ٹیم کو حد سے زیادہ پُراعتمادی لے ڈوبی، سیٹھی
   

 تاہم فخر زمان کے ٹیسٹ ڈیبیو کے امکانات واضح ہیں اظہر علی کی بجائے ٹور سلیکشن کمیٹی فخر زمان سے اوپننگ کروا سکتی ہے اور اظہر علی کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کر کے مڈل آرڈر کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ۔اگر فخر زمان ٹیم میں شامل نہیں ہوتے تو سعد علی اور عثمان صلاح الدین میں سے کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بناتا ہے تو پھر سلیکشن کمیٹی کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی نہیں کرنی پڑی گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں