افغان فورسز کے ہاتھوں غلطی سے 9 افراد ہلاک

افغان فورسز کے ہاتھوں غلطی سے 9 افراد ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی پولیس کمانڈر بھی شامل ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کابل: خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق افغان حکام  کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی پولیس کمانڈر بھی شامل ہے۔


صوبائی گورنر حیات اللہ حیات کے مطابق رات گئے ہونے والی اس کارروائی میں 8 شہری زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جس گھر پر کارروائی کی گئی وہاں سے فائرنگ کی آواز آ رہی تھی تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کیوں ہوئی۔

مزید پڑھیں: برسلز میں فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف انوکھا احتجاج

ننگرہار کے ایک اسپتال کے ترجمان انعام اللہ میاں خیل نے بھی تصدیق کی کہ  فورسز کی کارروائی کے بعد 9 لاشیں لائی گئیں۔

واضح رہے کہ مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں طالبان اور شدت پسند تنظیم داعش کا کنٹرول ہے اور یہاں ان گروپوں کی جانب سے اکثر و بیشتر کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں