بھارت روس سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل خریدے گا

بھارت روس سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل خریدے گا
کیپشن: دونوں ملکوں نے خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے

واشنگٹن:بھارت روس سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل خریدے گا۔ دونوں ملکوں نے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ۔

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے چیئرمین ولیم تھورن بی نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ روس سے میزائل خریدنے پر بھارت کو جدید مسلح ڈرونز کی فروخت روکی جاسکتی ہے۔

نئی دہلی یہ ڈرونز پاکستان کے خلاف استعمال کرسکتاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت چالیس ہزار کروڑ کی لاگت سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل روس سے خریدے گا۔

دونوں ملکوں نے خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔ماسکو یہ میزائل جلد نئی دہلی کے حوالے کریگا،روس سے میزائل خریدنے پر بھارت اور امریکا کا ٹیکنالاجیکل تعاون متاثر ہوسکتاہے۔