الیکشن کمیشن نے 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے

الیکشن کمیشن نے 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے
کیپشن: پاکستان پیپلز پارٹی کا چالیس سال بعد تلوار کے نشان سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ : فوٹو فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے ۔پاکستان تحریک انصاف کو بَلا جبکہ مسلم لیگ ن کوشیر کا نشان الاٹ  کر دیا گیا ۔متحدہ مجلس عمل کو کتاب کا نشان جبکہ اے این پی کو لالٹین کا نشان الاٹ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کوسبق سکھانے کیلئے مجھے کیس میں گھسیٹا گیا، مریم نواز
 
  الیکشن کمیشن نےایم کیو ایم کو انتخابی نشان پتنگ الاٹ کردیا ۔ایم کیو ایم  کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامرخان کی درخواست پر پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے 40 سال بعد ایک مرتبہ پھر تلوار کے نشان سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے۔ تاہم الیکشن کمیشن نےابھی تک پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا ۔تلوار اور ٹریکٹر کے انتخابی نشانات پر فیصلے کچھ دیر تک سنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :مجھے نظر نہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے، وزیراعظم
   خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1970اور 1977 کے عام انتخابات میں تلوار کے نشان سے الیکشن لڑے تھے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں