الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا
کیپشن: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے انتخابی نشانات تبدیل ، فوٹو فائل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ق اور پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواستوں پر ان کے انتخابی نشانات تبدیل کر دیے ۔

یہ بھی پڑھیں :الیکشن کمیشن نے 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے
   

پاکستان پیپلز پارٹی نے تیر کی بجائے تلوار جبکہ مسلم لیگ ق نے سائیکل کی بجائے ٹریکٹر کو انتخابی نشان بنانے کی درخواست کی تھی جس پر ایکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کو ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں تلوار اور ٹریکٹر کے نشانات الاٹ کر دیے ۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1970اور 1977 کے عام انتخابات میں تلوار کے نشان سے الیکشن لڑے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کوسبق سکھانے کیلئے مجھے کیس میں گھسیٹا گیا، مریم نواز
   

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنا دیا گیا ۔ قبل ازیں : الیکشن کمیشن نے 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے ۔پاکستان تحریک انصاف کو بَلا جبکہ مسلم لیگ ن کوشیر کا نشان الاٹ  کر دیا گیا ۔متحدہ مجلس عمل کو کتاب کا نشان جبکہ اے این پی کو لالٹین کا نشان الاٹ کیا گیا ۔  الیکشن کمیشن نےایم کیو ایم کو انتخابی نشان پتنگ الاٹ کردیا ۔ایم کیو ایم  کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامرخان کی درخواست پر پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں