علی اصغر منڈا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

علی اصغر منڈا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: علی اصغر منڈا باقاعدہ اعلان عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر کریں گے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کی ایک وکٹ اور گرنے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی اصغر منڈا نے تحریک انصاف میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا اور تحریک انصاف کی قیادت میں رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ باقاعدہ اعلان عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹر مرزا محمد آفریدی واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر نااہل قرار

علی اصغر منڈا نے 2013 میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔