نواز شریف مریم نواز کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں:فواد چودھری

نواز شریف مریم نواز کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں:فواد چودھری
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف آج اپنے بچوں کے پیسے جوڑنے کی حرص کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:45 دن بیٹری ٹائم کیساتھ لینوو کا نیا فون سامنے آگیا

فواد چودھری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز، نواز شریف کی وجہ سے کٹہرے میں نہیں بلکہ نواز شریف ان کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے بچوں نے 300 ارب روپے باہر رکھے، یہ بچوں کی حرص تھی جس نے نواز شریف کو آج کٹہرے میں کھڑا کیا .

یہ بھی پڑھیں:ارجن رام پال کا اہلیہ سے علیحدگی کااعلان

انہوں نے پیسے جوڑنے کی تمام حدیں پار کیں جس کی وجہ سے آج پورا خاندان ٹرائل کا سامنا کر رہا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ یہ کہنا قطعی طور پر غلط ہے کہ مریم نواز اس لیے کٹہرے میں ہیں تاکہ نواز شریف کو جھکایا جاسکے، مریم نواز اس وجہ سے کٹہرے میں ہیں انہوں نے اور ان کے والد نے پاکستان کے خزانے کو جو ان کے پاس امانت تھی اس میں بددیانتی کی۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی خطرات، اہم انکشافات

فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز کو جھوٹ بولنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ انہوں نے پہلے کہا کہ ان کی بیرون ملک کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور بعد میں خود اعتراف کیا کہ ان کی سوا ارب سے زائد کی جائیداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چکن کری اچھی بنالیتا ہوں،اہلیہ کچن میں جانے کی اجازت نہیں دیتی:محمد حفیظ

فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز نے 22 جعلی ڈیڈ عدالت میں جمع کرائیں جو تمام کی تمام جعلی تھیں، اگر سپریم کورٹ لحاظ نہ کرتی اور عام آدمی پر جو قانون نافذ ہوتا ہے وہی مریم نواز پر نافذ ہوتا تو وہ سات سال کی جیل کاٹ رہی ہوتیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں