انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان
کیپشن: تصویر بشکریہ انگلینڈ کرکٹ ٹوئٹر اکائونٹ

اسلام آباد: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر مارک سٹون مین کی جگہ کیٹن جیننگز اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

میزبان انگلش ٹیم نے اہم مقابلے کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیادوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی۔آؤٹ آف فارم اوپنر مارک سٹون مین کی جگہ کیٹن جیننگز کو شامل کیا گیا۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بچانے کیلئے انگلش ٹیم کو لیڈز میں لازمی فتح درکار ہے۔میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی سرفراز الیون ایک صفر سے سیریز جیت جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ یکم جولائی  بروز جمعہ سے ہیڈ نگلے میں شروع ہوگا۔اگر پاکستان انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیت جاتا ہے تو  پاکستان رینکنگ میں 7 ویں سے 5 ویں پوزیشن پر آ جائے گا ۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں